اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ نینوا سے رکن پارلیمنٹ جمیلہ العبیدی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ عراقی فورسز کی مختلف سیکٹروں سے صوبہ نینوا کے مختلف شہروں خاص طور پر موصل کی جانب پیش قدمی کے بعد دہشت گرد گروہ داعش کے بہت سے افراد خاص طور پر اس کے اہم سرغنے غائب ہو گئے ہیں اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں بین الاقوامی اتحاد درحقیقت موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرنے کے آپریشن میں عراقی فورسز کی پیش قدمی کے سامنے ایک دیوار ہے اور امریکہ دہشت گرد گروہ داعش اور اس کی عراق میں موجودگی جاری رہنے کی حمایت کرتا ہے۔
انھوں نے عراقی فورسز کی پیش قدمی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسز اب موصل سے صرف پانچ کلومیٹر دور رہ گئی ہیں۔
.......
/169